عراق میں آئی ایس کا ایک اہم رہنما مارا گیا

بغداد، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے مغربی صوبے انبار میں عراقی سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ایک اہم لیڈر کو مار گرایا۔صوبے کے پولیس چیف ہادی ارزیز نے ژنہوا کو بتایا کہ آئی ایس لیڈر سلیمان احمد مدین کو انبار کے آپریشن کمانڈ اور صوبائی پولیس کمانڈو کی مشترکہ فورس نے بغداد سے تقریبا 110 کلامیٹر دور صوبے کے دارالحکومت رمادی کے جنوب مغرب میں الرزاجہ جھیل کے پاس ایک ریگستانی علاقے میں ایک مہم میں مارا ہے ۔انہوں نے بتایا ‘‘مارا گیا دہشت گرد صوبہ انبار صوبے میں آئی ایس کیمپ کا انتظامی لیڈر تھا اور گزشتہ چند برسوں کے دوران صوبے میں بہت سے دہشت گردانہ حملوں کے لئے ذمہ دار تھا’’۔آئی ایس دہشت گرد اب بھی انبار کے ریگستان کے بڑے علاقے میں سرگرم ہیں جس کی سرحد پڑوسی ملک شام، اردن اور سعودی عرب کے ساتھ لگتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT