اعظم گڑھ/لکھنو۔یوپی کے اعظم گڑھ میں ہفتہ کے روز عصمت ریزی شکایت پر ”عدم کاروائی“ سے دلبرداشتہ ایک عورت نے مبینہ طور پر ایک عورت نے پولیس اسٹیشن میں زہر کھاکر خودکشی کرلی ہے۔
انتظامیہ نے پولیس اسٹیشن میں زہر کھانے کے الزامات سے انکار کررہے ہیں۔
تاہم انہوں نہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو غفلت برتنے اور برطرف کردیا اورہفتہ کے روز عصمت ریزی کی ایک شکایت درج کی ہے۔اس پر ردعمل پیش کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی سربراہ اکھیلیش یادو نے خاطیو ں کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کی اور کہاکہ مذکورہ واقعہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے منھ پر ایک زوردار تمانچہ ہے۔
مبینہ طور پر اس عورت کے ساتھ حا ل ہی میں عصمت ریزی کاواقعہ پیش آیاتھا۔اس کے شوہر کے دعوی کیاکہ عورت نے ایک انل نام کے شخص کو ملزم کے طور پر شناخت کی ہے مگر پولیس کاروائی میں ناکام ہوئی ہے‘ ایس پی سدھیر کمار سنگھ نے یہ بات کہی ہے۔
شوہر نے پولیس اسٹیشن میں خودکشی کرنے کادعوی کیامگر ایس پی نے الزامات سے انکار کیاہے۔
مذکورہ ایس پی نے کہاکہ تاہم ایس ایچ او چنا سنگھ کو غفلت کی وجہہ سے برطرف کردیاگیاہے اور ایک عصمت ریزی کا ایک مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
مذکورہ متاثرہ کے گھر والوں نے الزام عائد کیاکہ انصاف کے لئے پولیس سے کئی مرتبہ گوہارلگائی گئی مگر اس پر کوئی عمل نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے دعوی کیاکہ مذکورہ عورت ہفتہ کے روز پولیس اسٹیشن پہنچی اور زہر پی لیاہے۔ ایس پی نے کہاکہ انہیں اسپتال لے جایاگیاجہاں پر مردہ قراردیاگیاہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔
درایں اثناء سماج وادی پارٹی سربراہ اوراعظم گڑھ ایم پی اکھیلیش یادو نے بی جے پی حکومت کو اس واقعہ پرشدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔
ایک ٹوئٹ میں یادو نے کہاکہ ”اعظم گڑھ میں عصمت ریزی کے ملزمین کے خلاف عدم کاروائی کی قلت کمی سے دلبرداشتہ ایک عورت نہ پولیس اسٹیشن میں خودکشی کرلی بڑی افسو س کی بات ہے“۔
انہوں نے مزید کہاکہ ”بی جے پی حکومت کے چہرے پر یہ واقعہ ایک تمانچہ ہے‘ جو عام لوگوں کو انصاف دینے کے دعوی کرتی ہے۔
مذکورہ حکومت کو چاہئے کہ وہ خاطی پولیس عہدیداروں اور ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کرے“۔