نوئیڈا: اتر پردیش پولیس کے ایک کانسٹیبل سمیت دو افراد کو جمعہ کی شب ایک آئی ٹی کمپنی میں کام کرنے والی نوجوان خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت ریزی اور قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 2 اگست کو تھانہ فیز 3 کے علاقے میں واقع ہوٹل کے کمرے میں لڑکی کی نعش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی کے ارکان خاندان نے نوئیڈا میں تعینات پولیس اہلکار آکاش اور لڑکی کے ایک ساتھی ارجن دوگل سمیت پانچ لوگوں پر عصمت دری اور قتل کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون II) انکیتا شرما نے کہا کہ متاثرہ کے گھر والوں نے پولیس کو ایک ویڈیو فراہم کیا ہے، جس میں وہ کہہ رہی تھی کہ نوئیڈا میں تعینات پولیس اہلکار آکاش اس کی زندگی برباد کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ فیز 3 کی پولیس نے آج کانسٹیبل آکاش اور ارجن دوگل کو گرفتار کیا ہے۔