حیدرآباد۔/24 مئی، ( سیاست نیوز) عطا پور کے علاقہ میں آج ایک بینک میں لگی آگ سے سنسنی پھیل گئی۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق عطا پور سنٹرل بینک آف انڈیا کی شاخ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب بینک کا کافی حصہ خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا چونکہ جس وقت بینک میں آگ لگی اس وقت کوئی ملازم موجود نہیں تھا۔ مقامی عوام نے آگ کو دیکھ کر فوری پولیس کو چوکس کردیا اور فائر بریگیڈ عملے نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے باعث ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس کو شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے سبب آتشزدگی یہ واقعہ پیش آیا ہوگا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع