عظیم اتحا د سے امیدواروں میں چارج شیٹ کنہیا کمار کے لئے مشکلات کھڑا کرسکتی ہے۔ 

,

   

پارلیمانی حلقہ بیگوسرائے ‘ بہار میں کمیونسٹ پارٹی کا مضبوط قلعہ مانا جاتا ہے ‘ کمار کے متعلق یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں وہ سی پی ائی کے وہاں سے امیدوار ہونگے۔

پٹنہ۔بائیں بازو اور عظیم اتحاد میں شامل سیاسی جماعتیں جے این یو ایس یو کے سابق صدر کنہیا کمار کے خلاف چارج شیٹ کو ’’ سیاسی دشمنی‘‘ کا حصہ قراردے رہے ہیں مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے عظیم اتحاد سے ان کی امیدواروں پر امکانی اثر اس کی وجہہ سے پڑسکتا ہے۔

پارلیمانی حلقہ بیگوسرائے ‘ بہار میں کمیونسٹ پارٹی کا مضبوط قلعہ مانا جاتا ہے ‘ کمار کے متعلق یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں وہ سی پی ائی کے وہاں سے امیدوار ہونگے۔

حالانکہ بائیں بازو کی جماعتوں نے سیٹوں کی تقسیم کے متعلق اب تک آر جے ڈی سے کوئی بات چیت نہیں کی ہے‘ یہ قیاس ہے کہ سی پی ائی بیگوسرائے کی مانگ کرے گی۔

پچھلے2014کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کے بھولا پرساد سنگھ نے آر جے ڈی کے تنویر عالم کو شکست دے کر بیگوسرائے سے جیت حاصل کی تھی۔ پچھلے سال سنگھ کی موت ہوگئی۔

ایک آر جے ڈی لیڈر نے کہاکہ’’ پارٹی کسی دوسرے کے لئے بیگوسرائے کی سیٹ چھوڑ نے پر مطمئن نہیں ہے کیونکہ آر جے ڈی کے یہا ں سے دوسرے نمبر کے امیدوار تنویر عالم نے 3.95لاکھ ووٹ لئے تھے۔ اب پارٹی عام زمرے کے مختص کردہ دس فیصد کوٹہ کے خلاف کھڑی ہے‘ کمار یہ اعلی ذات کے امیدوار بہتر انتخاب نہیں ہونگے‘‘۔

کمار کے امکانی امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے کے متعلق پوچھنے پر مذکورہ لیڈر نے بتایا کہ’’ یہ سچ ہے۔ ہم شعلہ بیان نوجوان مقرر کو کیوں ابھر نے دیں؟ اس کا فروغ تیجسوری یادو جیسے لیڈر کے لئے مستقبل میں مقابلہ ثابت ہوگا‘‘۔

چارج شیٹ کے متعلق جب کنہیا کمار سے پوچھا گیا تو انہو ں نے کہاکہ’’ انتخابات سے قبل یہ کام کیاگیا ہے۔ تین سال میں چارج شیٹ کیوں داخل نہیں کی گئی؟‘‘۔