عقبہ اجلاس کے اگلے روز ہی فلسطینی اراضی غصب

   

مغربی کنارہ: پیر کے روز اسرائیلی قابض فوج کے وزیریوآو گیلنٹ نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں قلقیلیہ اور نابلس کے درمیان فلسطینیوں کی زرعی زمین قبضے میں لینے کا فوجی حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اس اراضی یہودی بستیوں کے لیے ایک بائی پاس روڈ کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیر کی جانب سے فلسطینی اراضی غصب کرنے کی یہ منظوری ایک ایسے وقت میں دی ہے جب اس سے ایک روز قبل اتوار کو اردن کی میزبانی میں فلسطین، اسرائیل اجلاس منعقد ہوا تھا۔