علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہر سال کورٹ ممبران کے رکنیت دی جاتی ہے جس کی وجہ سے کئی ممبران پارلیمنٹ کو ممبر بننے کا موقع ملتا ہے۔ اس کے تحت بی جے پی کے ہاتھرس کے ایم پی انوپ پردھان، علی گڑھ کے ایم پی ستیش گوتم، ایس پی کے سنبھل ایم پی ضیا الرحمان برق، کانگریس کے سہارنپور ایم پی عمران مسعود سمیت کل7 ممبران اسمبلی کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ کا رکن بنایاگیا ہے۔ ان کا تقرر3 سال یا اس وقت تک ہوگی جب تک وہ لوک سبھا کے رکن رہیں گے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری پریس ریلیزکے مطابق لوک سبھا کے6 ایم پی اور راجیہ سبھا کے1 ایم پی کو علی گڑھ مسلم یونی ورسٹیکورٹ کے لیے کورٹ ممبر کے طور پر منتخب قرار دیا گیا ہے۔