لندن۔3؍مئی ( ایجنسیز ) پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانوی میڈیا کے مطابق ارب پتی سرمایہ کارکیمرون او’ریلی سے منگنی کر لی ہے اور دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ اور کیمرون او’ریلی تقریباً 12 ماہ سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات پیشہ ورانہ مصروفیات کے دوران ہوئی جو بعد ازاں دوستی اور پھر قریبی تعلق میں تبدیل ہو گئی۔یہ دونوں زیادہ تر وقت سوئٹزرلینڈ اور لندن میں گزارتے ہیں جبکہ قریبی حلقوں کے مطابق دونوں ایک ساتھ خوش ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائما کے اہل خانہ بھی کیمرون او’ریلی سے ملاقات کر چکے ہیں اور اس تعلق کو مثبت انداز میں دیکھ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منگنی کے بعد دونوں آئندہ چند ماہ میں شادی کا ارادہ رکھتے ہیں جو 2026 کے وسط یا آخر تک ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی شادی عمران خان سے 1995 میں ہوئی تھی تاہم دونوں نے 2004 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔H/A