عوام کو ٹھگنے والا خود ساختہ ڈی ایس پی گرفتار

   

حیدرآباد 24 اگست (سیاست نیوز) خود کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ظاہر کرتے ہوئے عوام کو ٹھگنے والے ایک دھوکہ باز کو سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس نے پیر کو گرفتار کرلیا۔ 40 سالہ کے ریڈی وینکٹ راجو جس کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع انامیا سے ہے، خود کو محکمہ پولیس کا عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہا تھا۔ کے ریڈی وینکٹ راجو نے تلنگانہ میں ہی نہیں بلکہ آندھراپردیش میں بھی رئیل اسٹیٹ وینچرس میں سرمایہ کاری پر بھاری منافع کا وعدہ کیا کرتا تھا اور عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے اراضی کے دستاویزات اور پوسٹ ڈیٹیڈ چیکس بھی دیا کرتا تھا۔ عوام کی جانب سے سرمایہ کاری پر سوال کرنے پر خود کو تروپتی کا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور انکاؤنٹر اسپشلسٹ ظاہر کرتے ہوئے دھمکایا کرتا تھا۔ اپنی غیرقانونی سرگرمیوں کے ذریعہ اُس نے تلنگانہ اور آندھراپردیش میں عوام کو ایک کروڑ 20 لاکھ روپئے کا دھوکہ دیا ہے۔ تروپتی تکارم پولیس اسٹیشن اور نیلور ضلع کے مختلف پولیس اسٹیشنس میں مذکورہ دھوکہ باز کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔(ب؍V)