بنگلورو: کرناٹک پولیس نے ایک ہندو جہدکار اور لیڈر کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے کیوں کہ اس نے ایسا بیان جاری کیا کہ بنگلورو کے متنازعہ عیدگاہ میدان کے احاطہ میں قائم عیدگاہ ٹاور کو تباہ کردیا جائے گا۔ چہارشنبہ کو پولیس نے بتایا کہ چمراج پیٹ پولیس اسٹیشن نے صدر وشوا سناتن پریشد بھاسکرن کے خلاف کیس درج کیا ہے کیوں کہ اس نے سماج میں فرقہ وارانہ گڑبڑ پیدا کرنے والا بیان دیا ہے اور مخصوص فرقہ کو دھمکی بھی دی ہے۔ بھاسکرن ایودھیا کی بابری مسجد کی طرح اس ٹاور کو ڈھانا چاہتا ہے۔