غزہ کے ہزاروں خاندانوں میں قطر کی مالی امداد تقسیم

   

غزہ سٹی ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) قطر نے غزہ میں رہنے والے ہزاروں خاندانوں میں مالی امداد تقسیم کی جو دراصل اسرائیل کے ساتھ کی گئی ایک یادداشت مفاہمت کا حصہ ہے تاکہ پابندی سے دو چار فلسطینی انکلیو میں قیام امن کو برقرار رکھا جائے۔ گیس کی دولت سے مالامال قطر جو غزہ کے اسلامی حکمراں حماس کا حلیف ہے، نے حماس اور اسرائیل کے درمیان گذشتہ سال ماہ نومبر میں کئے گئے ایک معاہدہ کے مطابق ضرورتمند خاندانوں میں نقد رقومات کی تقسیم کیلئے رضامندی کا اظہار کیا تھا۔ دریں اثناء قطری سفیر محمد العمادی نے چہارشنبہ کو بتایا کہ تازہ ترین تقسیم کے ذریعہ 60,000 خاندانوں کو امدادی رقم پوسٹ آفس کے ذریعہ فراہم کی جائے گی۔ قبل ازیں تقسیم کی گئی امداد ایک لاکھ خاندانوں میں تقسیم کی گئی تھی تاہم مسٹر عمادی نے کہا کہ اس سلسلہ میں 4 بلین ڈالرس کو علحدہ سے مختص کیا گیا ہے جسے دیگر پراجکٹس میں استعمال کیا جائے گا۔