فرانس: طالب علم نے دوران لیکچر چاقو کے وار سے ٹیچر کو قتل کر دیا

   

پیرس : فرانس میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں اسکول میں دوران کلاس 16 سالہ طالب علم نے چاقو کے وار سے خاتون ٹیچر کو قتل کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 52 سالہ ٹیچر فرانس کے قصبے سینٹ جین ڈی لیو کے ایک اسکول میں ہسپانوی زبان کی کلاس لے رہی تھیں کہ جماعت میں موجود ایک 16 سالہ طالبعلم نے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔چاقو کے حملے سے شدید زخمی ہونے کے باعث ٹیچر کو فوری طبی امداد دی گئی لیکن وہ اسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔