پیرس : فرانس کے شہر رینس میں گزشتہ رات مسلح حملے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔فرانس کے مقامی اور علاقائی ریڈیو اسٹیشنوں کے نیٹ ورک فرانس بلیو کی خبر کے مطابق گزشتہ شب رینس میں ایک شاپنگ سینٹر کے قریب ایک شخص نے لائٹ مشین گن سے فائرنگ کی۔حملے میں 29 اور 35 سالہ 2 افراد ہلاک جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔اس واقع کے بارے میں قتل اور اقدام قتل کے جرائم کی پاداش میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ مفرور حملہ آور کی تلاش کی جا رہی ہے ۔
روس نے بیلسٹک میزائلوں کی مشقیں شروع کر دیں
ماسکو : روس کے علاقے میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کے ہمراہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں جن میں تین ہزار سے زائدفوجی شامل ہیں۔روسی امور دفاع کے مطابق، بین الابراعظمی راکٹ اور میزائل نظام سے آراستہ NOVOSIBIRSK کا فوجی اڈہ ان مشقوں کا انعقاد کر رہا ہے جن میں تین ہزار سے زائد فوجی حصہ لے رہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ان میزائلوں کی مسافت 11 تا 12 ہزار کلومیٹر کے درمیان ہے ۔