تھوتھکوڈی (تمل ناڈو) : فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے منگل کو تھوتھکوڈی ضلع کے سری ویکنٹم ریلوے اسٹیشن پرشدید سیلاب میں پھنسی تروچندر۔چنئی ایگمور چندور ایکسپریس ٹرین سے ایک ڈیڑھ سالہ بچے اور اس کی حاملہ ماں سمیت چار لوگوں کو بچایا۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ ٹرین اتوار کی رات 8.25 بجے تروچندر سے 800 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ ٹرین کو رات میں 9بج کر 19منٹ پر سری وینکٹم ریلوے اسٹیشن پر پٹریوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے روک دیاگیا۔ امدادی کارکنوں کی مدد سے 300کے قریب پھنسے ہوئے مسافروں کو فوری طور پر قریبی سرکاری اسکول میں منتقل کردیا گیا۔ بقیہ 500 مسافروں کو شدید بارش کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔