فلم ساز ناڈیاڈ والا کو بچوں کا پتہ لگانے وزارت خارجہ سے مدد

   

ممبئی: مرکزی حکومت نے فلم ساز والے مشتاق ناڈیاڈ والاسے کہا کہ وہ اپنے بچوں کا پتہ لگانے کے لئے وزرات خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری سے مدد لیں۔ ناڈیاڈ والا کی پاکستانی بیوی نے بچوں کو پاکستان کے لاہور میں مبینہ طور پر حراست میں رکھا ہے ۔ فلم ساز نے یہ بھی الزام لگایا ہے بارسوخ لوگوں نے ان کی اہلیہ کو بھی پاکستان میں رکھا ہوا ہے ۔ یہ بیان اسٹوڈیو ون کے پروڈیوسر نے عدالت میں حوالگی عرضی کی درخواست کی سماعت کے دوران دیا۔ جس میں درخواست گزار نے عدالت سے مرکزی حکومت کو ان بچوں کی بحفاظت واپسی کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی درخواست کی تھی۔ فلم سازاپنی عرضی میں یہ بھی کہا کہ ان کی اہلیہ ان کے بااثر خاندان کے ذریعے پاکستان میں رکھا گیا ہے ۔ انھوں نے حکومت سے ان کی بھی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔