فن لینڈ کی بالآخر ناٹو میں شمولیت

   

ہلنسکی: معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (ناٹو) کے سربراہ جینز اسٹولٹنبرگ کا کہنا ہے کہ فن لینڈ آج بروز منگل ناٹو میں شامل ہو جائے گا۔ اس اقدام سے، بہ قول اسٹولٹنبرگ، فن لینڈ محفوظ اور ناٹو اتحاد مزید مضبوط ہو گا۔انہوں نے برسلز میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ”ہم یہاں ناٹو ہیڈ کوارٹر میں پہلی بار فن لینڈ کا پرچم بلند کریں گے۔ یہ فن لینڈ کی سلامتی، نورڈک سکیورٹی اور مجموعی طور پر ناٹو کے لیے اچھا دن ہو گا،‘‘انہوں نے کہا کہ”اس کے نتیجے میں سویڈن بھی زیادہ محفوظ ہو جائے گا۔”