اسلام آباد۔ملک کے فوج اورخفیہ ایجنسی ائی ایس ائی پرتنقید کے لئے مشہور22سالہ ایک پاکستانی مضمون نگا ر اور صحافی کو نامعلوم لوگوں نے پیر کے روز گلا کاٹ دیا‘ پیر کے روز پولیس نے اس کی جانکاری دی ہے۔
محمد بلال خان جس کے ٹوئٹر پر 16,000فالورس او ریوٹیوب پر 48,000او رفیس بک پر 22,000فالورس ہیں کے متعلق پولیس کے حوالے سے ڈاؤن نیوز نے خبر شائع کی ہے کہ اتوار کے شب ایک فون کا دوست آیا جس نے انہیں قریب کے جنگل میں لے گئے۔
مشتبہ شخص نے بلال کو قتل کرنے کے لئے ایک خنجر کا استعمال کیاتھا‘ اس بات کی جانکاری پولیس سپریڈنٹ (ایس پی) صدار ملک نعیم نے دی ہے انہو ں نے مزید کہاکہ کچھ لوگوں نے گولیوں کی آواز بھی سنی۔ اس کے علاوہ سوشیل میڈیا پر سرگرم خان ایک فری لانس صحافی بھی تھے۔
ان کے قتل کے فوری بعد سوشیل میڈیا پر محمد بلال حان کے ساتھ انصاف ہیش ٹیگ گشت کرنے لگا۔ مختلف ٹوئٹر صارفین نے کہاکہ پاکستان کی فوج او رآئی ایس آئی کے خلاف تنقید موت کی وجہہ ہے۔ایک شخص نے ٹوئٹ میں کہاکہ ”اسلام آباد میں پچھلے رات پاکستان کے سماجی کارکن او رصحافی محمد بلال خان کو گولی مار کر ہلاک کردیاگیاہے۔
خان طاقتور فوج اور مقبول خفیہ ایجنسی پر تنقید کے لئے بدنام تھے“۔ متوفی کے والد عبداللہ نے کہاکہ نعش پر تیزدھار ہتھیار کے ضربات تھے۔
انہوں نے کہاکہ ”میرے بیٹی کا یہی گناہ تھے کہ وہ پیغمبرﷺ کے متعلق بات کرتاتھا“۔ مخالف دہشت گردی قانون کے مختلف دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے
۔ خان کے والد نے کہاکہ واقعہ سے لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا ہوا ہے۔