حیدرآباد۔ 19 مارچ (سیاست نیوز) فون ٹیاپنگ معاملہ میں مفرور اہم ملزمین پربھاکر راؤ اور شراون کمار کو ملک واپس لانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ان دونوں مفرور ملزمین کو ملک واپس لانے کے اقدامات میں مصروف پولیس کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انٹرپول نے ان دونوں مفرور ملزمین جو سمجھا جارہا ہے کہ امریکہ میں روپوش ہیں ریڈکارنر نوٹس جاری کردی گئی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق انٹرپول سے ریڈ کارنر نوٹس جاری ہونے کی اطلاع سی بی آئی اور سی پی آئی سے تلنگانہ سی آئی ڈی کو دی گئی ہے۔ جلد از جلد ان دونوں ملزمین کو بھارت واپس لانے کے لئے مرکزی وزارت داخلہ اور وزات خارجہ سے حیدرآباد پولیس مستقل رابطہ میں ہے۔ ڈی ایچ ایس کی اطلاعات کے مطابق امریکہ میں پروپیشنل ارسٹ کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہونے کے بعد ان دونوں ملازمین نے امریکہ فراری اختیار کرلی تھی ۔ ع