اسلام آباد۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اسلام فوبیا اورہولوکاسٹ کے درمیان ناقابل تسخیر موازنہ کیاہے۔
زوکر برگ کو مکتوب
فیس بک سی ای او مارک زوکر برگ کو لکھے گئے ایک مکتوب میں عمران خان نے چاہا ہے کہ اسلام فوبیا مواد پر یا اس سے مماثل چیزوں پر امتناع عائد کیاجائے جو سوشیل نٹ ورکنگ سائیڈ پر ہولوکاسٹ ہوگا۔
مذکورہ لیٹر میں جس کوٹوئٹر پر شیئر کیاگیا ہے خان نے کہاکہ ”بڑھتا اسلام فوبیا“ شدت پسندی اور تشدد کو ”دنیا بھر میں“ بڑھاوا دینا ہے بالخصوص سوشیل میڈیاپلیٹ فارم جیسے فیس بک پر کے ذریعہ اس کو ہٹادیاجاناچاہئے۔
انہوں نے کہاکہ ”آپ نے ہولوکاسٹ کے طرز پر فیس بک سے اسلام کے خلاف نفرت او راسلام فوبیا پر امتناع عائد کیاجانا چاہئے“۔
خان نے کہاکہ وہ زوکربرگ کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہیں جس میں ”صحیح طریقے سے مذکورہ ہولوکاسٹ پر سوالات کرنے یا تنقیدیں کرنے والے کسی بھی پوسٹ پر امتناع عائد کیاتھا‘ جو یوروپ بھر او رجرمنی میں یہودی کے ساتھ نازی کے قتل عام پر مشتمل ہے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ دنیا اسی طرح کے مسلمانوں کے خلاف قتل عام کی گواہی دے رہی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ”بدقسمتی کچھ ریاستوں میں مسلمانوں کو شہریت دینے سے انکار کیاجارہا ہے اور انہیں جمہوری اور ذاتی پسند کے عبادت کے لئے لباس پہننے سے بھی روکا جارہا ہے“۔
کئی مواقعوں پر خان نے اسلام کے خلاف نفرت کو ہولوکاسٹ سے جوڑا ہے‘ جو حکومت کی نگرانی میں منظم انداز میں چھ ملین یہودی عورتوں او ر مردوں‘
بچوں اور دیگر لاکھوں کو نازی جرمنی اور اس کے ساتھیوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران موت کے گھاٹ اتاردیاتھا۔
ایسے وقت میں خان کا یہ بیان سامنے آیاہے جب فرانس کے وزیر میکرون کے توہین آمیز ریمارکس کی وجہہ سے فرانس میں مسلمانوں کو شدید خون ریزی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔