فیما خلاف ورزی معاملے میں تھامس آئزک کو ای ڈی نوٹس

   

ترواننتا پورم : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کیرالہ انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ فنڈ بورڈ (کے آئی آئی ایف بی) میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے رہنما اور کیرالہ کے سابق وزیر خزانہ تھامس آئزک کو غیر ملکی زرمبادلہ کے انتظام کی مبینہ خلاف ورزی کے معاملے میں دوسری بار نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ای ڈی نے مسٹر تھامس کو 11 اگست کو کوچی کے دفتر میں متعلقہ معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا ہے ۔