قبائلی علاقوں کے دورہ پر گورنر کی کتہ گوڑم آمد

   

مندر میں خصوصی پوجاا ور قبائلی آبادیوں کے معائنہ کا منصوبہ
حیدرآباد۔11 ۔ اپریل (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن کتہ گوڑم ضلع کے دو روزہ دورہ پر آج ضلع ہیڈکوارٹر پہنچیں۔ سکندرآباد ۔ مانوگور سوپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین کے ذریعہ گورنر آج صبح کی اولین ساعتوں میں کتہ گوڑم پہنچیں جہاں وہ بھدرا چلم مندر میں خصوصی پوجا میں شرکت کریں گی۔ کتہ گوڑم پہنچنے پر ایڈیشنل کلکٹر کے وینکٹیشورلو اوردیگر عہدیداروں نے استقبال کیا۔ ضلع میں قیام کے دوران گورنر قبائلی علاقوں کا دورہ کریں گی تاکہ قبائلی عوام کو تغذیہ بخش غذاؤں کے بارے میں شعور بیدار کیا جائے۔ قبائلی علاقوں میں شعور کی کمی کے باعث امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ گورنر قبائلی عوام میں بہتر غذاء کے استعمال اور امراض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کی مہم پر ہیں۔ وہ قبائلی خواتین کی جانب سے منعقد کئے جانے والے پروگرام میں حصہ لیں گی۔ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے ہیلتھ کیمپ منعقد کیا جائے گا ۔ دورہ کے دوسرے دن گورنر مختلف قبائلی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے قبائلی عوام کی زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے ۔ وہ قبائلیوں کے لئے واٹر پلانٹ کے قیام کا جائزہ لیں گی۔ ر