قطری امیر اور امریکی صدر کے درمیان مختلف بحرانوں پر تبادلہ خیال

   

دوحہ / واشنگٹن :6 نومبر ( یو این آئی)قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے جمعہ کو دوحہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس رابطہ میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کیلئے ہونے والی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب ایران کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا کہ تہران نے تہران نے قطر کے ذریعہ امریکہ کو جوہری معاملے پر ایک تجویز بھیجی ہے۔عہدیدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ تجویز پر اس وقت بات چیت ہو گی جب تک واشنگٹن ایران کے سات مطالبات پورے نہیں کرتا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ واشنگٹن اس وقت ایران کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔ایران کی جانب سے جو مطالبات کیے گئے ہیں ان میں ملک پر عائد پابندیوں کا خاتمہ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور جنگ کے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے کے علاوہ کچھ مزید شرائط بھی شامل ہیں۔دوسری جانب دوسری جانب امریکہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی مذاکرات میں جوہری معاملات کو بھی شامل کرنا ضروری ہے۔امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملے کیے تھے، جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل اور خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔اس کے بعد لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بھی لڑائی شروع ہو گئی۔ حالیہ دنوں میں یہ تنازعہ یمن تک پھیل گیا، جہاں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں توانائی کے مراکز، ہوائی اڈوں اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا۔