قنوج اورہبلی میںپولیس پر حملہ

   

قنوج ۔ /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع قنوج میں نماز جمعہ کی اجتماعی ادائیگی سے روکنے پر ہجوم نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا ۔ جس سے ایک ہیڈکانسٹبل سمیت دو پولیس ملازمین زخمی ہوئے ۔ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔ اسی طرح کرناٹک کے ہبلی میں بھی نماز جمعہ کے مسئلہ پر مقامی پولیس سے جھڑپ ہوئی ۔ چیف منسٹر نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ لا اینڈ آرڈر کی برقراری میں تعاون کریں ۔