حیدرآباد25 دسمبر(یواین آئی) قومی شاہراہ کے قریب ایک خاتون نے بچہ کو جنم دیا۔ یہ واقعہ سنگاریڈی رام چندر پورم میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ببیتا نامی حاملہ خاتون، اسنا پور، پٹن چیرو میں رہتی ہے ۔جب وہ رام چندر پورم اشوک نگر پہنچی تو اسے درد ہونے لگا۔ وہ ہائی وے کے کنارے تھی۔ مقامی افرادنے فوراً قریب کی دکانوں سے کاغذ کی چادروں کی ڈھال بناکرزچگی کو یقینی بنایا۔ اس نے بچے کو جنم دیا۔ بعد ازاں دونوں کو پٹن چیرو سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔