قید سے رہافلسطینی کی بس کی کھڑکی سے ہوائی فائرنگ

   

مغربی کنارہ : مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی قید سے رہا ہونے والے فلسطینی کی ریڈکراس بس کی کھڑکی سے ایک ہاتھ سے فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔غزہ معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا پانچواں مرحلہ ا?ج مکمل ہوگیا۔ آج مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے تین 3 اسرائیلی قیدیوں کو دیر البلاح سے رہا کیا۔حماس نے 56 سالہ اوہاد بن ایمی، 52 سالہ ایلی شرابی اور 34 سالہ اور لیوی کو رہا کیا جنہیں خصوصی طور پر بنائے گئے اسٹیج پر لایا گیا جس کے بعد انہیں ریڈ کراس کی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔اسرائیل نے بھی جیلوں میں قید 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا جن میں 18 ایسے قیدی شامل ہیں جو عمر قید اور 54 لمبی قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔مقبوضہ مغربی کنارے پہنچنے پر فلسطینیوں قیدیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔