ادے پور : راجستھان کے ادے پور میں لائف پروگریسو سوسائٹی کی مقامی شاخ اور سہارا چیریٹیبل فاؤنڈیشن کی کے مشترکہ زیر اہتمام رمضان میں ضرورت مندوں میں غذائی اشیاء تقسیم کی جائیں گی۔ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر خلیل اگوانی نے آج یہاں کہا کہ سوسائٹی کی جانب سے60 سال سے زیادہ عمر کی بیوہ ، مطلقہ، شدید بیمار، لاوارث افراد، کسی بھی عمر کے معذور تقریباً 250 سے 300 لوگوں میں یہ اشیاء تقسیم کی جائیں گی۔ اشیائے خوردونوش 15 ویں روزے تک تقسیم کی جائیں گی۔ سکریٹری فاطمہ اگوانی نے بتایا کہ آئندہ سرو سماج اور سرو دھرم اجتماعی شادی کانفرنس 20 جون کو منعقد کی جائے گی۔