لا70 لاکھ سے زائد مالیتی سونے کے ساتھ دو افراد گرفتار

شمس آباد۔/15 مارچ ، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ڈی آر آئی عہدیداروں نے دو علحدہ مقدمات میں دو مسافرین کوگرفتار کرکے70 لاکھ سے زائد مالیتی سونے کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب مسقط سے آنے والی ایک عمانی فلائیٹ نمبر wy-231 کے ایک مسافر کو شک کی بنیاد پر روک کر اس کی مکمل تلاشی لینے پر اس کے کمر پر ایک کپڑے کا بیلٹ پایا گیا جس کی جانچ کرنے پر اس کا مکمل وزن 1850 گرام تھا جب اس بیلٹ کو کھولا گیا تو اس میں 1398.31 گرام سونے کا پیسٹ پایا گیا جس کی مالیت 46 لاکھ 25 ہزار 129 روپئے بتائی گئی ہے۔ ایک اور واقعہ میں مسقط سے آنے والے ایک اور مسافرکی تلاشی لینے پر اس کے پاس سے بھی900 گرام وزنی اشیاء برآمد ہوئیں اس کی جانچ کرنے پر اس میں 738 گرام سونے کا پیسٹ برآمد ہوا جس کی مالیت 24 لاکھ 57 ہزار 540 روپئے بتائی گئی۔ دونوں مسافرین کے قبضہ سے جملہ 70 لاکھ 82 ہزار 669 روپئے کا سونا برآمد ہوا۔ دونوں ہی مسافرین چند روپیوں کے لئے سونے کی اسمگلنگ کیا کرتے تھے۔ دونوں مسافرین کے خلاف کسٹمس ایکٹ 1962 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے سونے کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT