لنگر حوز سے نوبیاہتا خاتون لاپتہ

,

   

خاتون نے چند روز قبل عطا پور کے رہائشی ایک شخص سے شادی کی تھی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے لنگر حوز میں ایک نوبیاہتا خاتون مندر سے لاپتہ ہوگئی۔

یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کی شادی چند روز قبل عطاپور کے رہائشی ایک شخص سے ہوئی تھی۔

جس دن خاتون لاپتہ ہوئی، وہ اپنے شوہر کے ساتھ مندر گئی تھی۔

مندر پہنچ کر عورت نے اپنے شوہر سے دعا کے لیے ناریل لانے کو کہا۔

تاہم جب وہ شخص ناریل خرید کر واپس آیا تو خاتون غائب تھی۔

پولیس نے اردگرد میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ خاتون مندر سے باہر نکلی اور کار میں سوار ہوئی۔

پولیس نے تفتیش شروع کر دی اور خاتون کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔