لوک سبھا ایم پی بحال ہونے کے بعد پہلی مرتبہ راہول گاندھی وائناڈ کے لئے روانہ

,

   

لوک سبھا سکریٹریٹ نے پیر کے روز راہول گاندھی کی رکنیت کوبحال کردیا ہے۔
نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی جمعہ کے روز دہلی میں اپنے گھر سے اپنے حلقہ کیرالا کے وائناڈ کے لئے روانہ ہوئے ہیں‘ لوک سبھا کی رکنیت بحال ہونے کے بعد راہول کا اپنے حلقہ کو یہ پہلا دورہ ہے۔مودی ’سرنیم‘ معاملے میں 4اگست کو سنائی گئی سزا پر سپریم کورٹ کی جانب سے روک کے بعد لوک سبھا سکریٹریٹ نے پیر کے روز راہول گاندھی کی رکنیت کوبحال کردیا ہے۔

اس سے قبل منگل کے روز کیرالا پردیش کانگریس ورکنگ صدر وی ٹی صدیقی نے کہاکہ ”راہول گاندھی 12اگست کے روز وائناڈ آرہے ہیں۔ ہم ان کا پرتپاک استقبال میں مصروف ہیں تیاریاں پہلے سے ہی شروع کردی گئی ہیں۔

کل یہاں پر ضلع کانگریس کمیٹی کا اجلاس ہے۔ راہول گاندھی 12اور13اگست کو موجود رہیں گے“۔ صدیقی نے کہاکہ ”یہاں پر وائناڈ کی تاریخ کا سب سے بڑا خیرمقدم راہول گاندھی کا کیا جائے گا“۔

درایں اثناء راہول گاندھی کو پارٹی ذرائع کے مطابق 12تغلق لائن کا بنگلہ جاری کیاگیاہے۔ ذرائع نے منگل کے روز کہاکہ ”دہلی میں بطور ایم پی انہیں بنگلہ کی اجرائی کی جانکاری اسٹیٹ دفتر سے ایک عہدیدار نے دی ہے“۔

ایوان لوک سبھا سے 24مارچ کے روز بطور رکن کانگریس لیڈر کو نااہل قراردیدیاگیاتھا۔ توہین کے معاملے میں سنائی گئی سزا پر عبوری روک کے لئے دائر کی گئی درخواست پر20اپریل کے روز سورت سیشن کی عدالت کے فیصلے سنائے جانے کے بعد مذکورہ بنگلہ خالی کرانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ گاندھی اس کے بعد سے کانگریس کی سابق صدر سونیاگاندھی کے10جن پتھ کے مکان میں رہ رہے تھے۔