مائیک پینس بھی امریکی صدارتی دوڑ میں شامل

   

نیویارک : امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس بھی ری پبلکن کے صدارتی امیدوار بننے کے لیے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مقابل آگئے۔ مائیک پینس بھی امریکہ میں 2024 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ مائیک پینس نے ری پبلکن صدارتی امیدوار کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ ٹرمپ کے مقابل ری پبلکن صدارتی امیداروں کی فہرست میں نکی ہیلی، کرس کرسٹی اور ٹم اسکاٹ بھی شامل ہیں۔ ٹرمپ کے مخالفین کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ مخالف ووٹ تقسیم ہونے سے ٹرمپ کو ری پبلکن صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے میں فائدہ ہوگا۔