نئی دہلی: ریلوے کے لیے قرض اکٹھا کرنے والی انڈین ریلوے فنانس کارپوریشن (آئی آر ایف سی) نے 31 مارچ 2022 کو اختتام پزیر مالی سال کے لیے 37.90 فیصد اضافے کے ساتھ 6,090 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے ۔ اس سے گزشتہ مالی سال 2021-22 میں کمپنی کا خالص منافع 4,416 کروڑ روپے تھا۔ آئی آر ایف سی نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اس مالی سال 2021-22 میں اس کی آپریٹنگ آمدنی 28.71 فیصد بڑھ کر 20,298.27 کروڑ ہو گئی جو اس سے پچھلے مالی سال میں 15,770.22 کروڑ روپے تھی۔ماہی آپریٹنگ آمدنی 5,095.81 کروڑ روپے سے 16.39 کروڑ روپے زیادہ ہے ۔ آئی آر ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے 10 روپے کے فیس ویلیو شیئر پر 0.63 روپے کا حتمی ڈیویڈنڈ ادا کرنے کی تجویز دی ہے ۔ اس سے قبل کمپنی نے یکم نومبر 2021 کو 0.77 روپے کے عبوری منافع کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے ساتھ کمپنی 1.40 روپے فی حصص کا کل ڈیویڈنڈ ادا کر رہی ہے ۔