نئی دہلی۔حضرت نظام الدین کوٹ محلے میں جائیداد تنازعہ میں عورت کو زندہ جلانے کا الزام ہے۔ متاثرہ یسمین(32)کی جیٹھ‘ جیٹھانیوں پر یہ الزام لگا ہے۔
واقعہ جمعرات کی شام کا ہے۔ اس وقت جب 80فیصد جھلسی ہوئی حالت میں متاثرہ زندگی او رموت سے جنگ لڑرہی ہے‘
اسی وقت میں متاثرہ کی بڑی بیٹی کی ہمت کو بھی سراہا جارہا ہے۔محض نوسال کی انام نے اپنی ماں کو آگ کے شعلوں میں لپٹے دیکھا بھی اور حوصلہ نہیں کھویا۔
اکیلے برتنوں سے پانی لاکر تب تک ماں پر ڈالتی رہی جب تک آگ بجھ نہیں گئی
پھر خود ہی پولیس اور نانا نانی کوفون کیا۔ مدد آنے تک دونوں چھوٹی بہنوں کو سنبھال کر رکھا۔