متحدہ عرب امارات میںائیر ٹکٹوں پر پچاس فیصد سے زیادہ رعایت

   

ابوظہبی :متحدہ عرب امارات میں ائیر کمپنیوں نے سیل لگا دی، فضائی ٹکٹوں میں پچاس فیصد سے زیادہ رعایت دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ٹریولنگ ایجنسیوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ سستے ٹکٹوں کا سلسلہ اکتوبر میں بھی جاری رہے گا۔ ٹکٹ سستے ہونے سے فضائی مسافروں کی تعداد میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایک ماہ تک رعایتی ٹکٹ ملتے رہنے کا امکان ہے۔ ان دنوں زیادہ تر امارات سے بیرون ملک سفر کرنے والے نوجوان اور فیملیز ہیں۔ عام طور پر نوجوان اور فیملیز قریب ترین اور پرفضا مقامات پرجانا پسند کررہے ہیں۔ ٹریولنگ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ’ سفری پیکیج میں ٹکٹ، ہوٹل میں رہائش اور ٹرانسپورٹ وغیرہ سب شامل ہیں۔ستمبر میں پچاس فیصد سے زیادہ سستے ٹکٹ جاری ہوئے جس سے 20 فیصد سے زیادہ لوگوں نے سفر کیا۔ زیادہ
تر استنبول، جارجیا، آرمینیا اور قریب ترین سیاحتی مقامات گئے۔ ڈائریکٹر جنرل نے بتایا مصر کے لیے سفری پیکیج 3500 اور چار ہزار درہم سے کم ہوکر 1700 اور 1900 درہم تک آگیا ہے۔ استنبول کے لیے 5500 اور 6000 درہم سے کم ہو کر 3800 سے چار ہزار درہم میں دستیاب ہورہا ہے۔ جارجیا کے لیے تین ہزارسے 3500 سے کم ہوکر کر دو ہزار سے 2500 درہم تک رہا ہے۔