نئی دہلی : الہ آباد ہائی کورٹ میں متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ درخواست دائر کی گئی تھی کہ مسجد کے متنازعہ احاطے کا سائنسی سروے کرایا جائے۔ اس پر ہائی کورٹ نے متھرا کی ضلعی عدالت کو 4 ماہ میں سماعت مکمل کرکے فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔درخواست پرایک سال تک کوئی سماعت نہیں ہوئی، متھرا کی ضلعی عدالت میں متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کے متنازعہ احاطہ کا سائنسی سروے کرانے اور نگرانی کے لیے کورٹ کمشنر کی تقرری کے لیے درخواست ایک سال قبل دائر کی گئی تھی۔