مجوزہ ایامیں ہندوستان کے اندر کویڈ کے معاملات میں ہلکا اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ ماہرین

,

   

نئی دہلی۔ کویڈ19کی قسم اومیکران کی انتہائی تیزی کے ساتھ ہندوستان میں پھیلاؤ آنے والے دنوں میں ہلکا تیز ہوسکتا ہے‘ تاہم کویڈ19کے مناسب طریقہ کار اورٹیکہ وباء کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کرے گا‘ اعلی صحت ماہرین کا یہ کہنا ہے۔

مسلسل تیسرے دن ہندوستان میں کویڈ 19کے 1.5لاکھ نئے معاملات کا اندراج عمل میں آیاہے۔ وزرات صحت نے آج یہ جانکاری دی ہے کہ پچھلے24گھنٹوں میں کویڈ 19کے1,68,063نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے قومی تکنیکی مشاوارتی گروپ برائے ٹیکہ (این ٹی اے جی ائی) پرکام کرنے والے گروپ کے چیرمن ڈاکٹر این کے اروڑا نے کہاکہ ”اونچائی کا انحصار وائر س کے پھیلاؤ اور کمیونٹی کی جانب سے کویڈ 19کے مناسب برتاؤپر کمیونٹی کے عمل آواری پر ہے۔

اگر کویڈ19کے قواعد کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو ممکن ہے کہ یہ اونچائی بہت بڑی ہوگی۔ دوسری جانب ٹیکہ لگانے میں تیزی‘ رات کے کرفیو اور ہفتہ واری کرفیو بھی اس کو روکنے میں مد دگار ثابت ہوں گے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”جس طرح ائی ائی ٹی کانپور نے ماڈل دیکھا یا ہے‘ ایسا لگ رہا ہے کہ پھیلاؤ تیزی اور بہت سرگرمی کے ساتھ ہورہا ہے اور ہم مستقبل قریب میں اپنی اونچائی تک پہنچنے کے قریب ہیں‘ مگر اس کے کم ہونے سے قبل کئی ہفتوں تک اس کی موجودگی کا امکان ہے“۔

کویڈ19کی اقسام کے متعلق پوچھنے پر جو اس ملک میں تیسرے لہر کے پیش نظر پائی گئی ہے‘ ڈاکٹر اروڑا نے کہاکہ اس وائرس کا برتاؤ‘ ایسالگ رہا ہے کہ اومیکران قسم کی لہر کے ساتھ چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ”ایسا لگ رہا ہیکہ ملک بھر میں جو کویڈ19کے معاملات درج ہورہے ہیں وہ اومیکران ہی ہیں۔

ابتدائی حیاتیاتی نگرانی دیکھاتی ہے کہ 10دنوں سے دو ہفتوں میں 90فیصد وائرس بڑے شہروں جیسے دہلی‘ ممبئی میں پھیلا ہے وہ اومیکران ہے۔ اس کا اثر معمولی بیماری‘ گھر کا ہر فرد متاثرہونا‘ یہ اضافہ اومیکران کی وجہہ سے چلتاہوا دیکھ رہا ہے“۔

تاہم ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ اپریل مئی2021میں ملک میں ائی دوسری لہر کا ذمہ دار ڈیلٹا قسم ملک کے مختلف حصوں میں اب بھی پائی گئی ہے جہاں پر ڈیلٹا وباء پہلے سے چل رہی ہے۔

کویڈ19کی وجہہ سے ملک میں ہونے والی اموات کے متعلق بات کرتے ہوئے مذکورہ ڈاکٹر نے کہاکہ زیادہ تر اموات کا تعلق مختلف بیماروں کا شکار مریضوں سے ہے۔

ڈاکٹر اروڑا نے کہاکہ ”اموات میں 85فیصد سے زیادہ لوگوں کی عمر60سال سے زیادہ کی ہے“۔ درایں اثناء ملک میں کویڈ 19کے فعال معاملات8,21,446تک پہنچ گئے ہیں۔

اب تک ملک میں 4461اومیکران کے معاملات درج ہوئے ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں میں ملک کے اندر 277اموات کویڈ کی وجہہ سے ہوئی ہیں۔ اب تک ملک میں 4,84,213لوگ اس وباء سے جانبر نہ ہوسکے ہیں۔