محبوبہ سے شادی میں ناکامی پر عاشق کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 7 ڈسمبر (سیاست نیوز) محبوبہ سے شادی کرنے میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک عاشق نے خودکشی کرلی۔ گچی باؤلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 27 سالہ سداشیولو نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق یہ نوجوان جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو ورنگل کا متوطن بتایا گیا ہے۔ سداشیولو یہاں گچی باؤلی کے علاقہ میں رہتا تھا۔ یہ نوجوان ایک لڑکی شکنتلا سے محبت کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکے کے افراد خاندان اس لڑکی سے شادی کیلئے راضی نہیں تھے اور صاف طور پر شادی سے انکار کردیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر سداشیولو نے 27 نومبر کو انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔