محبوبہ نے بھارت جوڑ و یاترا پر راہول کی ’ستائش‘ اور جمہوریت کو کے ساتھ ”کھلواڑ پر بی جے پی کوبنایا نشانہ

,

   

محبوبہ نے کہاکہ ملک کے تحفظ اور اس کے جمہوری اداروں کی بقا ء کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو مضبوط بنانے اور عوام کے ساتھ آنے کی ضرورت ہے۔


جموں۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے حوالے سے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی ستائش کی اور کہاکہ ضرورت ہے کہ عوام ان کی حمایت کرے کیونکہ وہ ملک کے حفاظت اور جمہوری اداروں کو بی جے پی کے چنگل سے نکالنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

جموں کشمیر کی سابق وزیراعلی نے اسپورٹس کے مختلف شعبوں میں بی جے پی قائدین کے رشتہ داروں کے انتخاب کے معیار پر سوال اٹھایا اورپوچھا کہ”کیا(ہوم منسٹر امیت شاہ کے بیٹے) جئے شاہ بلے باز کرنا جانتے ہیں؟۔

یہاں پر ایک پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ راہول گاندھی بی جے پی کی جانب سے نشانہ بنائے جاتے رہح ہیں کیونکہ وہ گاندھی فیملی ہے جس کی ملک میں قربانیوں کی ایک تاریخ ہے۔محبوبہ نے کہاکہ ”وہ لوگ آزادی کی جدوجہد میں کلیدی رول ادا کرنے والے پنڈت جواہر لال نہرو کوبدنام کررہے ہیں‘ جو جیل کوگئے اور ایک مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی۔

وہ اپنے پوتے راہول گاندھی کو شہزادے کے طورپر پکارتے ہیں کیونکہ وہ خراب موسم کا مقابلہ کرتے ہوئے سڑک پر بھارت جوڑو یاترا کے لئے ہیں تاکہ ملک کی حفاظت کرسکیں اور جمہوری اداروں کوبچا سکیں“۔

بی جے پی کوسکیولرزم اور جمہوریت سے خوفزدہ ہونے کا مورد الزام ٹہراتے ہوئے انہوں نے الزام لگایاکہ مذہب کے نام پر ملک کو اور اپنے ذاتی مفادات کے لئے علاقوں کوتقسیم کیاگیاہے۔

بی جے پی ممبرس کی سیاسی خاندانوں کی فہرست پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گاندھی او ربی جے پی کے درمیان فرق یہ ہے کہ ان کے خاندان نے ملک کیلئے طویل اشترا ک دیاہے کیونکہ نہرو ایک دہے تک جدوجہد آزادی کے دوران جیل میں رہے ہیں‘ وہیں ان کی دادی اندرا گاندھی او روالد راجیو گاندھی نے اس ملک کے اپنی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے 2019فبروری میں پلوامہ دہشت گردحملے کے جواب میں سرحد بھر میں ائیر فورس کی جانب سے کئے گئے حملوں پر حوالہ دیتے ہوئے ہوئے کہاکہ ”ملک کی آزادی کے لئے جیل جانے والے بی جے پی قائدین کے نام مجھے بتائیں‘ جس نے اپنی جان کی قربانی دی ہے۔

آپ بالاکوٹ (پاکستان)گئے اور اس کا2019(پارلیمانی) انتخابات جیتنے کے لئے استعمال کیا“۔انہوں نے بی جے پی کو ملک کی ”سب سے بدعنوان جماعت“ ہونے کا مورد الزام ٹہرایا