حیدرآباد12فروری(یواین آئی) ضلع محبوب آباد میں کسانوں نے برقی سب اسٹیشن کے سامنے دھرنا دیا۔ان کسانوں نے سب اسٹیشن کے سامنے اچانک مظاہرہ شروع کردیا اور زراعت کے شعبہ کو بغیر کسی کٹوتی کے تری فیس بجلی فراہمی کامطالبہ کیا ۔ اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی ۔ احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی اور ٹریفک میں خلل پڑا۔ کسانوں نے مایوسی کہا کہ زراعت کیلئے تری فیس بجلی کے کنکشن نہ ہونے سے ان کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ کہ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ زراعت کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کر رہی ہے لیکن حکومت غیرمعلنہ بجلی کی کٹوتی کررہی ہے ۔