حیدرآباد 27 اکٹوبر (راست)پیرانِ پیر، روشن ضمیر، سیدنا حضور غوث الاعظم دستگیر جیلانی بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی گیارھویں شریف کے مبارک موقع پر بنڈلا گوڑہ، شمع گارڈن میں منور حسین کی جانب سے ایک نعتیہ محفل اور سماع منعقد ہوا۔ حضرت غوث الاعظم جیلانی بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مقررِ خصوصی، مولانا احمد نقشبندی نے شرکت کی۔ پروگرام میں محفلِ سماع کا بھی انتظام کیا گیا، جس میں معروف شخصیات نجم الدین، غلام محمد، ثنا الرحیم اور سکندر امریکہ نے شرکت کی۔ محفل میں حضرت غوث پاک کی شان بیان کی گئی اور جناب منور حسین کے اوصاف اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ معراج حسین مشتاق حسین، ممتاز حسین، مجاہد حسین، اکبر حسین، متین، منہاج حسین، ملک حسین، اور مجاز حسین نے بھی شرکت کی۔ہمارے نمائندے سید توفیق احمدنے بھی جلسے میں شرکت کی ۔ یہ محفل حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں درود شریف اور صلوٰۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا رات دیر گئے نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں شعراء ڈاکٹر فاروق شکیل سردار سلیم طاہر گلشن آبادی ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری اور ظفر فاروقی نے اپنے نعتیہ کلام سے سامعین کو محظوظ کیا عمرہ سے واپسی پر جناب تقی الدین شجیع کی شال پوشی و گل پوشی کی گئی نگران محفل منور حسین نے شعراء اور مہمانوں کا فردا فردا شکریہ ادا کیا ۔