محکمہ انکم ٹیکس نے کانگریس کے کھاتوں کو کیامنجمد‘ پارٹی کی شدید برہمی

,

   

کانگریس خازن اجئے ماکن نے کہاکہ مذکورہ کھاتوں جس میں انڈین یوتھ کانگریس کاکھاتہ بھی شامل ہے کو2018-19ایک الیکشن سال کے 210کروڑ روپئے کے انکم ٹیکس ڈیمانڈ پر منجمدکردیاگیاہے۔


نئی دہلی۔ کانگریس پارٹی کے خازن اجئے ماکن نے دعوی کیاہے کہ ”کمزور بنیادوں“ پر محکمہ انکم ٹیکس نے کانگریس کے بینک اکاونٹس منجمد کردئے ہیں اور کہاکہ اس سے عام انتخابات کے اعلان سے دو ہفتے قبل پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔

ماکن نے کہاکہ پارٹی اس کی کراؤڈ فنڈنگ اسکیم کے تحت حاصل ہونے والے فنڈس کا استعمال بھی نہیں کرسکے گی او رالزام لگایاکہ ملک میں جمہوریت خطرہ میں ہے۔ماکن نے کہاکہ چار مرکزی بینک اکاونٹس کو منجمد کردیاگیا ہے۔

بعد ازاں ذرائع نے یہ تعدادنو بتائی ہے۔کانگریس خازن اجئے ماکن نے کہاکہ مذکورہ کھاتوں جس میں انڈین یوتھ کانگریس کاکھاتہ بھی شامل ہے کو2018-19ایک الیکشن سال کے 210کروڑ روپئے کے انکم ٹیکس ڈیمانڈ پر منجمدکردیاگیاہے۔

ان کے مطابق پارٹی نے متعلقہ سال کے ٹیکس ریٹرنس کچھ دن بعد میں داخل کردئے تھے او رپھر یہ کاروائی کیوں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چہارشنبہ کے روز ائی ٹی حکام نے اکاونٹس منجمد کرنے آرڈرس دئے تھے۔

ماکن نے رپورٹرس کو بتایاکہ”ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اصولی اپوزیشن پارٹی کے بینک اکاونٹس کو کمزور بنیادوں پر ٹیکس حکام نے منجمد کردیا ہے‘ وہ بھی بڑے مشکل سے عام انتخابات کے اعلان کو دوہفتوں کا وقت باقی ہے“۔

کانگریس صدر ملکاراجن کھڑگی نے ایکس پر پوسٹ کیاکہ ”اقتدار میں نشہ میں مودی حکومت نے ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی انڈین نیشنل کانگریس کے اکاونٹس کو محض لوک سبھاانتخابات سے قبل منجمد کردیا ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہندوستانی جمہوریت پر گہرا حملہ ہے“۔پارٹی صدر نے کہاکہ بی جے پی کی جانب سے غیرائینی طریقے سے جمع رقم وہ الیکشن میں استعمال کررہے ہیں مگر کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعہ کانگریس پارٹی کی جمع رقم مہر بند کردی گئی ہے“۔

کانگریس صدر نے ہاکہ ”یہی وجہہ ہے میں کہتاہوں وہ مستقبل میں کوئی الیکشن نہیں چاہتے ہیں۔ میں عدلیہ سے اپیل کرتاہوں کہ وہ ملک کے ہمہ پارٹی نظام کو بچائیں اور ہندوستانی جمہوریت کی حفاظت کریں“۔

انہوں نے کہاکہ وہ سڑکوں پر اتریں گے او رعامریت کے خلاف بھر پور جدوجہد کریں گے۔ پارٹی سربراہ کے انداز میں ہی ماکن نے عدلیہ سے جمہوریت کی حفاظت کی اپیل کی اور یہ ْخطرہ میں ہے او رکہاکہ ملک ”ایک پارٹی کی جمہوریت“ کی طرف گامزن ہے“۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی کے محکمہ انکم ٹیکس کے ذمہ دار حکام سے اپیل کی ہے اور انہیں انصاف کی امید ہے۔

ماکن نے کہاکہ بصورت دیگر پارٹی عدلیہ میں درخواست پیش کریگی۔ نامعلوم سیاسی فنڈنگ کے لئے مرکز کی الکٹرول بونڈس اسکیم کا جمعرات کے روز سپریم کور ٹ نے برخواست کردیااور اس کو ”غیرائینی“ قراردیا اور حکم دیاکہ 13مارچ تک بونڈس عطیہ دہندگان‘ رقم اور رسیدوں کو بند کردیاجائے۔