غیر زرعی اراضیات سے 7944 کروڑ اور زرعی اراضیات سے 587 کروڑ روپئے حاصل ہوئے
ڈسمبر تک 14.54 لاکھ جائیدادوں کا رجسٹریشن
حیدرآباد ۔ 2جنوری ( سیاست نیوز) ریاست کی رجسٹریشن آمدنی میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ جاریہ مالیاتی سال 2022-23 ڈسمبر تک زرعی اور غیر زرعی جائیدادوں کی رجسٹریشن سے سرکاری خزانہ کو 9531 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ صرف ماہ ڈسمبر میں 1100 کروڑ روپئے سے زیادہ آمدنی حاصل ہوئی ہے ۔ عہدیداروں کی جانب سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ جاریہ مالیاتی سال رجسٹریشن کے ذریعہ 15.600 کروڑ روپئے آمدنی ہوگی ۔ گزشتہ سال 10,997 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی تھی ۔ جاریہ سال تاحال 9,500 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ جاریہ مالیاتی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ریاست بھر میں 14.54 جائیدادوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے جس میں 5.63 لاکھ (39فیصد ) زرعی اور 8.91 لاکھ (61 فیصد) غیر زرعی جائیدادیں شامل ہیں ۔ ڈسمبر میں ریکارڈ سطح پر جاریہ سال ہی سب سے زیادہ 1.09 لاکھ غیر زرعی جائیدادوں کا رجسٹریشن ہوا ہے ۔ ابھی تک غیر زرعی جائیدادوں کے رجسٹریشن سے 7944 کروڑ اور زرعی جائیدادوں سے 1587 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ محکمہ رجسٹریشن کے عہدیدار آئندہ تین ماہ کے دوران توقع سے زیادہ آمدنی ہونے کی امید کررہے ہیں ۔ حیدرآباد کے اطراف و اکناف رئیل اسٹیٹ کی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے ۔ اراضیات ، مکانات ، فلیٹس وغیرہ کی خرید و فروخت میں زبردست اضافہ ہوجانے سے رجسٹریشن کی آمدنی میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ ن