نئی دہلی ۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے سرکاری مخلوعہ جائیدادوں کا مسئلہ اٹھایا اور کہاکہ ملازمت کے خواہش مند بے چین ہیں اور انتظامیہ کی کوتاہیوں کی قیمت ادا کررہے ہیں ۔
اپنے سلسلہ وار ٹوءٹس میں گاندھی جو کہ اترپردیش کے پیلی بھیت سے رکن پارلیمنٹ ہیں پچھلے چار سالوں میں طلبہ کی صورتحال کی کہانی ایک طویل جدوجہد قراردیتے ہوئے کہاکہ انہیں اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ تعلیم کے لئے جدوجہد کرنا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ’’ ساری گھر کی توقعات کا بوجھ اٹھائے ہوئے مسابقتی امتحانات میں پیش ہونے اسٹوڈنٹس کے لئے ایک طویل جدوجہد کی کہانی پچھلے چار سالوں سے بنی ہوئی ہے ۔ اب طلبہ کو نہ صرف ’’ تعلیم ‘‘ حاصل کرنا ہے بلکہ انہیں اپنے حقوق کے لئے ’’جنگ‘‘ لڑنی ہے‘‘ ۔
سرکاری شعبوں میں جائیداوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جبکہ تقررات کا فی عرصہ سے تعطل کاشکار ہیں ‘ وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے پھسلتا جارہا ہے اور ’’طلبہ مایوس ہیں ‘‘ ۔
گاندھی ن ے شفافیت کے ساتھ امتحانات کی فوری ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ ’’ جائیدادیں بغیر کسی وجہہ سے خالی ہیں ‘ پیپرس لیک ہورہے ہیں ‘ تعلیمی مافتہ نے نظام پر قبضہ جما لیاہے‘ او رامیدیں ختم ہورہی ہے ۔ طلبہ ایڈمنسٹرٹیو کی کوتاہیوں کی قیمت اپنے طور پر ادا کررہے ہیں ‘‘