تکم گڑھ۔ چند نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر مدھیہ پردیش کے ضلع تکم گڑھ کے ایک گاؤ شالہ میں شراب نوشی کی اورگوشت کا بھی پکوان بھی کیا جس کی وجہہ سے منگل کے روز ایک عہدیدار نے بتایاکہ انتظامیہ نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کردی ہے۔
پیرکے روز پیش آنے والے اس ویڈیو کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔بلدیو گڑھ جن پڈ پنچایت کے چیف ایکزیکٹیو افیسر پربھاش گھنگوریا نے کہاکہ کم ازکم 15لوگوں نے پیرکی رات چندر پور گاؤں کے رام ہرشن گاؤ شالہ کے احاطے میں شراب کے ساتھ پارٹی کی اورگوشت کا بھی پکوان کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ اہروار کمیونٹی کے ایک فرد کو حال ہی میں ایک قتل کے معاملے میں گرفتاری کے بعدکمیونٹی سے بیدخل کردیاتھا۔ تاہم کمیونٹی کے ممبرس نے اس ملزم کو بتایاکہ معافی کے لئے اس کو شراب اورگوشت کی پارٹی دینی ہوگی۔
مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ گاؤ شالہ میں پارٹی کے متعلق جانکاری ملنے پر بجرنگ دل کے لوگ وہاں پر پہنچے‘ جس کے بعد پارٹی کرنے والے لوگ موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعہ کی جانچ کے لئے انہوں نے بتایاکہ ایک تین رکنی ٹیم کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے جو چہارشنبہ کے تک ایک رپورٹ پیش کریگی جس کے بعد مزید قانونی کاروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے 35لاکھ کی لاگت سے پچھلے سال اس گاؤ شالہ کوتعمیر کیاتھا اور اسکو رام ہرشاد گروپ برائے سابق سرپنچ میرا تیواری چلارہے ہیں۔
مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ فی الحال یہاں پر70گائے ہیں اور ہر دن انہیں چرنے کے لئے چھوڑا جاتا ہے۔
درایں اثناء کوڈیلا پولیس اسٹیشن انچارج منوج دیوڈی نے کہاکہ گائے شالہ میں لوگ پارٹی کررہے تھے اور موقع پر بجرنگ دل کے کارکنوں کے پہنچانے کے ساتھ ہی وہ وہاں سے فرار ہوگئے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس خصوص میں پولیس کواب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔