پیغمبراسلامؐ کے بارے میں رام گری مہاراج کے اہانت آمیز تبصروں پر مقامی مسلمانوں نے گزشتہ دنوں احتجاج کیا۔ مدھیہ پردیش کے چھترپور میں کوتوالی پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا گیا۔ پولیس نے احتجاجیوں پر پتھراؤ کا الزام عائد کیا اور متعدد احتجاجیوں کو حراست میں لیکر انہیں مقامی محلوں میں اس طرح گشت کرایا جیسے انہوں نے کوئی گھناونا انسانیت سوز کام کیا ہے!