مذاکراتی پیشکش کے مکتوب میں امریکہ کا لہجہ اور مؤقف نرم پایا گیا :ایران

   

تہران :یکم نومبر ( یو این آئی ) ایران کے سکیورٹی چیف محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے بھیجے گئے مکتوب میں مؤقف اور لہجے میں نمایاں نرمی آئی ہے۔ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کے رویے میں مکمل تبدیلی آئی ہے جو اس بات کی مثبت علامت ہے کہ ایرانی عوام نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے بتایا کہ انہوں نے تاحال امریکی نائب صدر کے خط کا جواب نہیں دیا۔دوسری جانب ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ تہران نے ابھی تک اپنے جوہری نظریے یا پالیسی میں تبدیلی کرنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی رابطوں کے حوالے سے پیش رفت کے اشارے مل رہے ہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان اختلافات اور جوہری پروگرام سے متعلق معاملات بدستور اہمیت رکھتے ہیں۔