مذہبی تقاریب سے گریز کیلئے نائب صدر کا مشورہ

   

نئی دہلی3اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کرونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے مذہبی تقریبات کے انعقاد نہ کرنے اور باہمی دوری(سوشل ڈسٹنسنگ) بنائے رکھنے پر زور دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ سبھی ریاستوں کو فصلوں کی کٹائی، خریداری اور ذخیرہ یقینی بنانا چاہئے ۔گورنروں اور لفٹننٹ گورنروں سے خطاب کرتے مسٹر نائیڈو نے مذہبی لیڈروں سے عقیدت مندوں کی بھیڑ اکٹھی نہ کرنے کی اپیل کی۔