مذہبی خبریں

   

دینی اجتماعات
حیدرآباد ۔ 29 اگست (راست) جماعت اسلامی ہند چھتہ بازار کا ہفتہ واری اجتماع عام 30 اگست اتوار کو 11 بجے دن سید مودودی لکچر ہال چھتہ بازار میں منعقد ہوگا۔ جناب سید عبدالحفیظ شفیق درس قرآن دیں گے۔ مولانا محمد فہیم الدین ’’پیارے نبیﷺ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ‘‘ کے عنوان پر مخاطب کریں گے۔
٭٭ مسجدباغ مسلم جنگ (صحیفہ مسجد) اعظم پورہ میں اتوار 30 اگست کو بعد نماز ظہر مولانا حافظ سید احمد محی الدین قادری زاہد پاشاہ بعنوان ’’ایمان مفصل کی تفصیل‘‘ مخاطب کریں گے۔ صدر انتظامی کمیٹی نگرانی کریں گے۔
٭٭ ہفتہ واری دینی اجتماع اتوار کو بعد نماز ظہر جامع مسجد اللہ بنڈہ منگل ہاٹ میں مقرر ہے۔ مولانا مفتی سید شاہ مقبول احمد قادری خطاب کریں گے ۔

محفل نعت پاک
حیدرآباد ۔ 29 اگست (راست) مرکزی بزم میلادالنبیؐ کے زیراہتمام محفل نعت پاک برائے کمسن طلباء وطالبات کا 30 اگست اتوار کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خانصاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں مقرر ہے۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری کریں گے۔ قرأت کلام پاک کے بعد کمسن طلباء و طالبات نعت و مناقب سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔

حافظ میر لطافت علی کا درس قرآن
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( راست ) : جامع مسجد طور ، قاضی پورہ میں بروز اتوار بعد نماز مغرب حافظ میر لطافت علی سابق شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ درس قرآن دیں گے ۔۔

جشن میلادالنبیؐ و زیارت آثار شریف
حیدرآباد ۔ 29اگسٹ ۔ ( راست ) مرکزی بزم میلادالنبیؐ کے زیراہتمام دو روزہ جشن میلادالنبیؐ و زیارت آثار شریف 2 و 3 ستمبر زیرنگرانی سید شاہ احمد علی تاجی شرفی قادری مسجد حضرت مولوی محمد زماں خان صاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں منعقد ہوں گے۔ پہلا اجلاس 19 ربیع الاول بروزچہارشنبہ بعدنماز مغرب کو ریاستی محفل نعت پاک کے عنوان سے منعقد ہوگا ۔ شعراء و نعت خواں حضرات نعت پاک پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ دوسرا اجلاس 20 ربیع الاول بروز جمعرات کو مقرر ہے ۔ اجلاس کا آغاز 3 بجے دن قصیدہ بردہ شریف و برآمدگی آثار شریف سے ہوگا ۔ زیارت آثار شریف 4 تا 6 بجے شام خواتین کیلئے جبکہ بعد نمازِ مغرب تا 12 بجے شب مرد حضرات کیلئے اور ریاستی محفل نعت شہ کونین کا 8:30 بجے شب انعقاد عمل میں آئے گا ۔
٭٭ الحاج سعید بن عبداﷲ القرموشی المعروف بہ قربی شاہ محوی نوری کی اطلاع کے بموجب سالانہ محفل نعت و حلقۂ ذکر و جلسۂ عید میلادالنبیؐ و زیارتِ آثار مبارکہ کا 30 اگسٹ بروز اتوار بعد نماز عصر شمس منزل ایرہ کنٹہ انعقاد عمل میں آئیگا۔ محفل کا آغاز بعد نماز عصر آثار مبارک و قصیدہ بردہ شریف سے ہوگا ۔ مابعد محفل نعت ، حلقۂ ذکر و خطاب کی محفل منعقد ہوگی ۔ الحاج احمد بن عبداللہ القرموشی المعروف بہ عرفی شاہ محوی نوری خطاب فرمائیں گے ۔

جشن میلادمصطفیؐ
حیدرآباد ۔ 29 اگست (راست) مسجد حسینی نلگنڈہ ایکس روڈ ملک پیٹ میں کل ہند جمعیتہ المشائخ کے زیراہتمام جشن میلاد مصطفیﷺ زیرصدارت مولانا سید شاہ احمد نوراللہ قادری صدر کل ہند جمعیتہ المشائخ و زیرنگرانی جناب خواجہ بہاؤ الدین فاروق نقشبندی، مشیرخصوصی امورعامہ جمعیت مقرر ہے۔ کلام پاک کے بعد بارگاہ رسالت مآبؐ میں ہدیہ نعت شریف پیش کریں گے۔ مولانا محمد بلال زبیر صوفی قادری، مولانا سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی حیدر پاشاہ قادری، مولانا سید شاہ مصطفی علی صوفی سعید پاشاہ قادری اور دیگر کے خطابات ہوں گے۔

جلسہ جشن میلادالنبیؐ
حیدرآباد ۔ 29 اگست (راست) مرکزی بزم میلادالنبیؐ کے شعبہ خواتین کے زیراہتمام سالانہ جشن میلادالنبیؐ برائے خواتین و طالبات 30 اگست اتوار کو 11 بجے دن تاج منشن روپ لال بازار میں مقرر ہے۔ نگرانی صدر شعبہ خواتین نسیم سلطانہ کوثر تاجی کریں گی۔ حضرت سیدہ فاطمہ شہزادی (نبسی حضرت عبدالقدیر صدیقی حسرتؒ) مہمان خصوصی ہوں گی۔ قاریہ سیدہ عاتکہ فاطمہ کی قرأت کلام پاک کے بعد خواتین و طالبات کی نعت ہوگی۔ بعدازاں نگران محفل کے خطبہ استقبالیہ کے بعد معزز مہمان مفتیہ سیدہ عطیہ فاطمہ کا خطاب ہوگا۔

جلسہ فیضان حضرت خواجہ قطب الدین کاکیؓ
حیدرآباد ۔ 29 اگست (راست) کل ہند مرکزی مجلس اہلسنت و جماعت کے زیراہتمام حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؓ کے عرس پاک کے موقع پر مرکزی جلسہ فیضان حضرت خواجہ بختیار کاکیؓ 30 اگست اتوار کو صبح 11 بجے مرکز اہلسنت جامع مسجد افضل گنج زیرصدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدر کل ہند مرکزی مجلس اہلسنت و جماعت منعقد ہوگا۔ مولانا سید حامدالحسن کلیمی چشتی و قادری علی پاشاہ کی قرأت ہوگی اور جناب سالم چشتی نعت و منقبت کے نذرانے پیش کریں گے۔