آج شام 4 بجے ٹینک بنڈ پر ، پیر کو ریاست کے تمام منڈلوں میں احتجاجی مظاہرے
حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی بی مہیش کمار گوڑ نے مرکزی بجٹ میں تلنگانہ سے ناانصافی کے خلاف 2 فروری کو شام 4 بجے ٹینک بنڈ پر مجسمہ امبیڈکر کے پاس احتجاجی دھرنا منظم کرنے کا اعلان کیا ۔ 3 فروری کو ریاست بھر میں مقامی امبیڈکر مجسموں کے پاس احتجاجی دھرنے منظم کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن کے پتلے نذر آتش کرنے کی پارٹی کیڈر کو ہدایت دی ہے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ تلنگانہ تیزی سے ترقی کرنے والی ریاست ہے ۔ مگر سیاسی مفادات کی خاطر مرکزی بجٹ میں تلنگانہ سے نا انصافی کی گئی ہے جس کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے ۔ بی مہیش کمار گوڑ نے شہر حیدرآباد کے علاوہ ریاستوں کے تمام منڈلوں میں منعقد ہونے والے احتجاجی دھرنوں میں کانگریس کے ارکان اسمبلی ، ارکان قانون ساز کونسل ، مقابلہ کرنے والے کانگریس کے امیدواروں اضلاع کانگریس صدور ، یوتھ کانگریس ، این ایس یو آئی ، مہیلا کانگریس کی قائدین کے علاوہ پارٹی کے محاذی تنظیموں ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور اقلیت ڈپارٹمنٹ کے علاوہ دیگر سیلس کے قائدین کو احتجاجی پروگرامس میں بڑھ کر چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے احتجاجی دھرنوں کو کامیاب بنانے کا مشورہ دیا ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ہر معاملے میں مسلسل تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے ۔۔ 2