تلنگانہ میں SIR ‘تاحال 24لاکھ ووٹ منسوخ ہونے کی نشاندہی

   

6.50لاکھ متوفی ، 12لاکھ منتقل ، 2.60 لاکھ ڈپلیکیٹ ، 78ہزار غیر حاضر ووٹرس کی اطلاعات
3اگست تک مزید اضافہ کا اندیشہ ، ریاست میں2.41 کروڑ ووٹرس کے فارمس ڈیجیٹلائز
حیدرآباد : 24جولائی ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے چلائی جانے والی خصوصی جامع نظر ثانی (SIR) مہم کے تحت فیلڈ تصدیق کے دوران ایک بڑا انکشاف ہوا ہے ۔ تاحال بی ایل اوز کی جانب سے تقسیم کئے گئے انیومریشن فارمس میں تقریباً 24 لاکھ ووٹرس ناقابل جمع (Non – Collectible) زمرے میں پائے گئے ہیں جن کے فارم واپس جمع نہیں ہوئے ان کے نام ڈرافٹ لسٹ سے خارج کردیئے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن کے آن لائن پورٹل میں بی ایل اوز کی جانب سے اپ ڈیٹ کدہ اعداد و شمار کے مطابق منبسوخ ہونے والے ناموں کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے ۔ تقریباً 6.50 لاکھمتوفی افراد کے نام ووٹر لسٹ میں اب بھی درج پائے گئے ہیں ، 12لاکھ سے زائد ووٹرس مستقل طور پر دوسری جگہوں پر منتقل ہوچکے ہیں ، 2.60لاکھ ایسے ڈپلیکیٹ ووٹرس کی نشاندہی ہوئی جو دو اور اس سے زائد مختلف مقامات پر رجسٹرڈ ہیں ۔ تقریباً 78ہ زار ووٹرس اپنے دیئے گئے پتوں پر موجود نہیں ملے ، حکام کا کہنا ہے کہ دو جگہوں پر اندراج ،شادی ، ملازمت یا مناسب دستاویزات کی عدم فراہمی کے باعث یہ فارمس آن لائن داخل نہیں ہوسکے ، جس کی وجہ سے یہ 24 لاکھ ووٹس منسوخ ہوجائیں گے ۔ ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری ہونے کے بعد اس تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔ ریاست کے جملہ 3,38,26,448 ووٹرس میں 2.41 کروڑ (71.34 فیصد) ووٹرس فارمس کو آن لان ڈیجٹلائزیشن کردیا گیا ہے ۔ آن لائن ڈیجٹلائزیشن کے معاملہ میں ضلع یدادری بھونگیر 91.85 فیصد کے ساتھ ریاست بھر میں سرفہرست ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر بہتر مظاہرہ کرنے والے اضلاع میں جنگاؤں 87.54 فیصد ، میدک 86.95 فیصد ہے ۔ سست پیشرفت اضلاع کی فہرست میں رنگاریڈی 56.50 فیصد ، میڑچل ملکاجگری میں 48.77 فیصد ، حیدرآباد 47.53 فیصد ہے ۔ دیہی اور چھوٹے اضلاع میں ڈیٹا انٹری ریکارڈ سطح پر ہورہی ہے لیکن گریٹر حیدرآباد کے شہری اضلاع میں جہاں ووٹرس کی تعداد زیاد ہے کام کی رفتار سست روی کا شکار ہے ۔ اعلیٰ عہدیداروں کو 3 اگست سے پہلے شہری اضلاع میں عملہ بڑھاکر کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ 2