مرکزی حکومت کے دفاتر اورخانگی اداروں میں ورک فرم ہوم کی ہدایات

   

رائے پور: چھتیس گڑھ حکومت نے ریاست میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا کیسزکو مدِ نظر رکھتے ہوئے دارالحکومت سمیت ریاست بھر میں مرکزی اورریاستی سرکاری دفاتر اورپرائیوٹ اداروں میں ورک فرام ہوم کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے جوائنٹ سکریٹری سنجے اگروال نے سرکاری دفاتر، پرائیویٹ اداروں اور مرکز کے ماتحت جیسے بینک، انشورنس کمپنیوں اور ڈاکخانوں میں ضرورت کے مطابق ورک فرام ہوم کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہدایات طبی خدمات، واٹر سپلائی، صفائی ستھرائی، بجلی کی فراہمی، فائر سروسز، لاء اینڈ آرڈر اور لازمی خدمات پر لاگو نہیں ہوں گی ۔